قومی خبریں

اروناچل سے لاپتہ لڑکا چین میں ملا ، واپسی کیلئے پروٹوکول پر کیا جائے گاعمل

نئی دہلی ، 23جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)حال ہی میں اروناچل پردیش سے لاپتہ ہونے والا 17 سالہ لڑکا چین میں دریافت ہوا ہے۔ پی آر او ڈیفنس  PRO Defence  تیج پور لیفٹیننٹ کرنل ہرش وردھن پانڈے Tezpur Lt Col Harshvardhan Pandey نے کہا کہ چینی فوج کی طرف سے لڑکے کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے ۔ وہ اس وقت چینی فوج کے ساتھ ہے، اور اس کی واپسی کے لیے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

غور طلب ہے کہ اس سے قبل چینی وزارت خارجہ نے ایک میڈیا بریفنگ میں لڑکے کے اغوا کو واضح طور پر مسترد کر دیا تھا۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ چینی فوج پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی جانب سے کسی نوجوان کے اغوا کی کوئی خبر نہیں ہے۔ تاہم وزارت کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پی ایل اے اپنی سرحدوں کی حفاظت کرتا ہے اور غیر قانونی دراندازی کی کوششوں کو روکتا ہے۔

حال ہی میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) نے مبینہ طور پر اروناچل پردیش کی سرحد سے ایک 17 سالہ بچے کو اغوا کیا تھا۔ ریاستی رکن پارلیمنٹ تاپر گاؤ نے مرکز کو اس کی اطلاع دی تھی۔ مرکزی حکومت نے کہا تھا کہ اس نے چینی فوج سے مغوی لڑکے کا سراغ لگانے اور پروٹوکول کے مطابق اسے واپس کرنے کو کہا ہے۔ دفاعی ذرائع نے جمعرات کو بتایا تھا کہ بھارتی فوج نے اروناچل پردیش سے 17 سالہ میرام ترون کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر پی ایل اے سے رابطہ کیا تھا۔

پی ایل اے سے اسے ان کے علاقے میں ڈھونڈنے اور ASTD پروٹوکول کے مطابق واپس کرنے کے لیے مدد طلب کی گئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ستمبر 2020 میں چین نے بھی ایسی ہی حرکت کی تھی، PLA نے اروناچل کے سوبن سری ضلع سے پانچ لوگوں کا اغوا کرلیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button