اسپورٹس

مچل اسٹارک: تیج نارائن کی وکٹ لیکر باپ بیٹے کو آؤٹ کرنے کا انوکھا ریکارڈ بنالیا

پرتھ، 3 دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے لنچ کے بعد اننگز ڈیکلیئر کر دی اور ویسٹ انڈیز کو 498 رنز کا ہدف دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بلے بازوں نے ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا۔ تاہم تیج نارائن چندر پال بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 45 کے اسکور پر مچل اسٹارک کی ایک گیند نے ان کا اسٹمپ اکھاڑ دیا۔ یہ وکٹ لیتے ہی اسٹارک نے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ درحقیقت اب وہ ان چند گیند بازوں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں باپ بیٹے دونوں کو آؤٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر شیو نارائن چندر پال Chanderpaul کے بیٹے تیج نارائن Tagenarine نے اس میچ میں ڈیبیو کیا۔

انہوں نے میچ کی پہلی اننگز میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی۔ دوسری اننگز میں انہوں نے 126 گیندوں میں 45 رنز بنائے اور مچل اسٹارک کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔ مچل ٹیسٹ کرکٹ میں باپ بیٹے کو آؤٹ کرنے کا کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے تیسرے باؤلر بن گئے ہیں۔اس سے قبل 2012 میں اسٹارک نے شیو نارائن چندر پال کو آؤٹ کیا تھا۔ اسٹارک mitchell starc سے پہلے صرف دو گیند باز یہ کارنامہ انجام دے پائے تھے۔ نیوزی لینڈ کے لانس کیرنز اور ان کے بیٹے کرس کیرنز کو انگلینڈ کے بولر ایان بوتھم نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد پاکستان کے فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے بھی اس باپ بیٹے کی جوڑی کی وکٹ لے کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button