اسپورٹس

متالی راج نے ورلڈ کپ میں کپتانی کا ریکارڈ توڑ دیا

ہیملٹن،12؍مارچ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان کی ون ڈے کپتان متالی راج نے آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کی بیلنڈا کلارک کا ریکارڈ توڑ دیا۔39 سالہ متالی ورلڈ کپ میں اب تک 24 میچوں میں کپتانی کر چکی ہیں جن میں سے 14 جیتے، آٹھ ہارے اور ایک میں نتیجہ نہیں نکلا۔

کلارک نے 23 میچوں میں کپتانی کی ہے۔ہندوستانی کپتان نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں انجام دیا۔متالی اور کلارک ہی دو ایسے کرکٹرز ہیں جنہوں نے دو سے زیادہ ورلڈ کپ میںاپنی ٹیم کی کپتانی کی ہے۔

گزشتہ اتوارکو متالی چھ کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے والی پہلی خاتون اور سچن تندولکراور جاوید میانداد کے بعد تیسری کرکٹر بن گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button