بین ریاستی خبریں

میزورم میں کورونا کا قہر ، ایک ماہ میں 15 فیصد مثبت شرح ، دارالحکومت آئزول میں 65 فیصد کیسز

گوہاٹی،07 ؍اکتوبر: (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)شمال مشرقی ریاست میزورم میں کورونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ریاستی دارالحکومت آئزول میں ہی کل کیسز کے 65 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ میزورم کی 11 لاکھ آبادی کا 9 فیصد پہلے ہی کورونا سے متاثر ہوچکا ہے ، تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن نے تشویش پیدا کردی ہے۔ دریں اثنا مرکزی حکومت نے اس معاملے میں مدد اور تحقیق کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم میزورم بھیجی ہے۔اس وقت ریاست میں 15 ہزار سے زائد ایکٹو کیسز ہیں۔

میزورم میں 84 فیصد صحت یابی کی شرح ملک میں سب سے کم ہے۔ دو ماہ میں ریاست میں مثبت شرح 15 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔عہدیداروں کے مطابق چھوٹی شمال مشرقی ریاست میزورم نے کورونا کا ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کرلیا ہے،ایک دن میں 1471 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ میزورم کے سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک 101327 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button