بین ریاستی خبریںسرورق

جو بنے گاسب سے زیادہ بچوں کا باپ ، ملے گا 1 لاکھ روپے کا انعام :میزورم وزیرکااعلان

نئی دہلی، 22 جون (اردودنیا/ایجنسیاں)میزورم کے کھیل وزیر رابرٹ روماویا رائٹے نے میزو برادریوں میں آبادی میں اضافے کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے اپنے حلقے میں سب سے زیادہ تعداد والے بچوں کے زندہ والدین کو ایک لاکھ روپے کی نقد رقم دینے کا اعلان کیا ہے ۔ تاہم روئٹے نے بچوں کی تعداد کا ذکر نہیں کیا۔یوم والد کے موقع پر روئٹے نے اعلان کیا کہ وہ اپنے آئزول ایسٹ 2 اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ بچوں کے والد کو 1 لاکھ کی نقد رقم کاانعام دیں گے۔

وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ اس شخص کو سرٹیفکیٹ اور ٹرافی بھی دی جائے گی۔روئٹے نے کہا کہ بانجھ پن کی شرح اور میزو آبادی کی گرتی ہوئی شرح نمو سنگین تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق روئٹے نے کہا کہ میزورم اپنی آبادی میں بتدریج کمی کے باعث مختلف علاقوں میں ترقی کے حصول کے لئے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے۔

کم آبادی ایک سنگین مسئلہ ہے اور میزوں جیسی چھوٹی برادریوں یا قبائل کے لئے سنگین مسئلہ زندہ رہنا اور ترقی ہے۔وزیر کھیل نے مزید کہا کہ ینگ میزو ایسوسی ایشن جیسے کچھ گرجا گھروں اور بااثر سول سوسائٹی تنظیمیں آبادی میں اضافے کی حوصلہ افزائی کے لئے بیبی بوم پالیسی کی حمایت کر رہی ہیں۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب بہت ساری ریاستیں آبادی پر قابو پانے کی پالیسی کی حمایت کر رہی ہیں۔

آسام کے وزیر اعلی ہمنت بسوا سرما نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت دو بچوں کی پالیسی کو ریاستی مالی تعاون سے چلنے والی کچھ اسکیموں کے تحت فائدہ اٹھانے کے لئے آہستہ آہستہ نافذ کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button