
اسمبلی انتخابات سے قبل پڈوچیری میں اقلیت میں پہنچی کانگریس حکومت

پڈوچیری: (اردودنیا.اِن)پڈوچیری اسمبلی انتخابات سے چند ماہ قبل پڈوچیری میں کانگریس کے چار اراکین اسمبلی کے استعفے کے بعد وہاں کی کانگریس کی زیرقیادت حکومت اقلیت میںپہنچ گئی ہے۔ صرف دو دنوں میں ہی دو ایم ایل اے مستعفی ہوگئے ہیں۔ کانگریس کے پاس 30 ممبران اسمبلی میں 15 ایم ایل اے تھے ، ڈی ایم کے 2ایم ایل اے کی حمایت سے کانگریس اکثریت کے ہندسے تک پہنچی تھی۔
ایم ایل اے کے استعفے کے بعد سی ایم وی نارائن سامی کی حکومت اقلیت میںپہنچ گئی۔ اب کانگریس کے 11 ممبران اسمبلی رہ گئے ہیں۔یہ استعفے بدھ کے روز کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے پڈوچیری کے دورے سے قبل دئیے گئے ۔ کانگریس کے اقتدار میںآنے کے بعد راہل گاندھی پہلی باروہاں جانے والے ہیں۔ وہاں وہ انتخابی حکمت عملی تیار کرنے جارہے ہیں۔
گذشتہ چند ہفتوں میں کئی ارکان اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان میں سے دو لیڈروں نے 25 جنوری کو استعفیٰ دیا تھا ، جبکہ ایک ایم ایل اے نے پیر اور ایک نے منگل کوہی استعفی دیا ہے۔ مئی میں پڈوچیری اور تمل ناڈو میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔



