بین ریاستی خبریں

ہوٹل کے خواتین کے بیت الخلاء سے موبائل فون برآمد، ملازم گرفتار

کوجھیکوڈ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) کیرالا کے ضلع کوجھیکوڈ کے رامنٹّکُرا میں ایک ہوٹل کے خواتین کے بیت الخلاء میں ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے موبائل فون رکھنے کے الزام میں جمعہ کو ایک ملازم کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ انہوں نے ایک خاتون کی شکایت کے بعد مغربی بنگال کے ضلع دیناج پور کے کھورکہ کے رہنے والے طفیل راجہ (20) کو گرفتار کیا۔ وہ ہوٹل کا ملازم ہے ۔

شکایت کنندہ خاتون جب ‘ہوٹل پیراڈائز’ کے خواتین کے بیت الخلاء میں گئی تو اسے کھڑکی پر ایک کاغذ میں لِپٹا ہوا موبائل کیمرہ ملا۔اس نے ہوٹل مالک کو واقعے کی اطلاع دی اور پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد طفیل کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس نے پچھلے مہینے ہی ہوٹل میں کام شروع کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button