مودی حکومت کا خواجہ سراؤں (ٹرانسجینڈر) کو بڑا تحفہ، اب جنسی تبدیلی کاخرچ بھی آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت ملے گا
نئی دہلی،6اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پردھان منتری آیوشمان بھارت یوجنا میں نئے قوانین شامل کئے گئے ہیں۔ اب اس کے تحت میڈیکل کور کے علاوہ خواجہ سراؤں کی جنسی تبدیلی کے آپریشن کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پی ایم مودی اکثر اپنی تقریروں میں اس اسکیم کا ذکر کرتے ہیں۔ اس اسکیم کو پی ایم جن آروگیہ یوجنا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
پردھان منتری آیوشمان بھارت یوجنا (بی پی ایل) کارڈ ہولڈرز کے تحت تمام نجی اور سرکاری اسپتالوں میں علاج کیلئے ہر سال 5 لاکھ روپے تک کا انشورنس فراہم کرنے کا انتظام ہے۔ اب حکومت کی نئی اسکیم اسمائل (SMILE) کے تحت اس انشورنس کا فائدہ خواجہ سراؤں تک پہنچے گا۔
ٹرانسجینڈر(خواجہ سرا) اب اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اگر وہ اپنی جنس تبدیل کرانا چاہتے ہیں تواس کافائدہ اٹھاسکتے ہیں، ابھی تک اس آپریشن میں بڑی رقم خرچ ہوتی تھی۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیار وزارت کے سکریٹری آر سبرامنیم نے بتایا کہ نئی اسکیم میں پانچ مختلف موضوعات ہیں، تعلیم، صحت، ہنر مندی، بحالی اور معاشی تعلقات۔ خواجہ سراؤں کی صحت کے لیے آیوشمان بھارت کے تحت پیکیج پر کام کیا جا رہا ہے۔ یہ ضروری سرجریوں اور خواجہ سراؤں کی طبی امداد کا کور کرے گا۔



