بین ریاستی خبریں

 مودی تمل ناڈو کے لیے ایک کروڑ ٹیکے کا خصوصی الاٹمنٹ کریں: اسٹالن

چنئی ،13 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) تملناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن  (Tamil Nadu Chief Minister MK Stalin)نے منگل کے روز وزیراعظم نریندر مودی سے ریاست کو کورونا ویکسین کی ایک کروڑ ڈوز کے اسپیشل الاٹمنٹ کرنے کی درخواست کی۔مسٹر #اسٹالن نے  وزیراعظم #مودی کو خط لکھ کر خط کی کاپی میڈیا کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے 18-44 عمر کی کٹیگری کے عوام کے لیے محض 2918110 ٹیکے اور 45 برس کے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے 13008440 ٹیکے ریاست کو ملے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کو ٹیکو ں کا کیا گیا الاٹمنٹ ناکافی ہے۔ اس سے پوری ریاست میں #ٹیکے کے شدید مطالبے کو پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست کو مستحق ایک ہزار لوگوں پر محض 302 کورونا #ویکسین ڈوز مہیا کروائی گئی ہیں جبکہ #گجرات، #کرناٹک اور #راجستھان کو ایک ہزار افراد پر علیٰ الترتیب 533، 493 اور 446 ڈوز دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button