اسپورٹسسرورق

تین گیندوں پر چھکے اور چوکے لگانے پر سراج،فل سالٹ پر غصے میں آگئے، میچ کے بعد گلے لگالیا

آئی پی ایل میچ میں محمد سراج اور فل سالٹ کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی

نئی دہلی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) دہلی کیپٹلس اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کل رات آئی پی ایل میچ میں محمد سراج اور فل سالٹ کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ یہاں ڈیوڈ وارنر اور امپائر کو مداخلت کرنا پڑی۔ تاہم میچ کے بعد اس کے بالکل برعکس تصویر سامنے آئی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے مصافحہ کے دوران سراج اور سالٹ کو گلے لگاتے دیکھا گیا۔

محمد سراج دہلی کیپٹلس کے اوپنر فل سالٹ Phil Salt پر اس وقت ناراض ہوگئے جب سالٹ نے اپنی تین گیندوں پر لگاتار چھکے اور چوکے لگائے۔ دہلی کیپٹلس 182 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی اور محمد سراج آر سی بی کے لیے پانچواں اوورگیندبازی کرنے آئے۔ یہاں پہلی ہی گیند پر سالٹ نے چھکا لگایا۔ اس کے بعد دوسری گیند پر بھی سالٹ نے سراج کو کور پر چھکا لگایا۔ سالٹ یہیں نہیں رکے، انہوں نے سراج کی تیسری گیند پر سامنے والے چوک پر شاندار چوکا لگایا۔ بس اس کے بعد سراج غصے میں آگئے اور سالٹ کے پاس جا کر کچھ کہنے لگا۔

آئی پی ایل کے اس سیزن میں پاور پلے میں محمد سراج کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ دہلی کے ساتھ ٹکراؤ سے پہلےانھوں نے پاور پلے میں اس سیزن میں 6 سے بھی کم اکانومی ریٹ پر رنز دیے تھے۔ ایسے میں جب سالٹ نے بیک ٹو بیک باؤنڈری کی تو سراج اپنا غصہ کھو بیٹھے۔ یہاں فل سالٹ کو ابتدا میں سراج کی طرف ہنستے ہوئے دیکھا گیا۔ تاہم بعد میں وہ ناراض بھی نظر آئےاس میچ میں فل سالٹ نے 45 گیندوں پر 87 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس تیز اننگز کی وجہ سے دہلی نے 20 گیندیں باقی رہ کر میچ جیت لیا۔ اس کے بعد کرکٹ شائقین نے بھی سراج کو سوشل میڈیا پر خوب ٹرول کیا۔ تاہم میچ کے بعد جب سراج نے سالٹ کو گلے لگایا تو شائقین کرکٹ نے بھی ان کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button