سرورققومی خبریں
جنوبی افریقہ سے لایا گیا آرایس ایس لیڈر کے قتل کا ملزم
این آئی اے کا انتہائی مطلوب محمد غوث نیازی جنوبی افریقہ میں پکڑا گیا ہے۔
نئی دہلی، 2مارچ:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)این آئی اے کا انتہائی مطلوب محمد غوث نیازی جنوبی افریقہ میں پکڑا گیا ہے۔ این آئی اے نے محمد غوث نیازی پر 5 لاکھ روپے کا انعام رکھا تھا۔ محمد غوث نیازی کاالعدم تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا ایک بڑا چہرہ رہا ہے۔نیازی پر 2016 میں بنگلورو میں آر ایس ایس لیڈر ردریش کے قتل کا الزام ہے۔ ردریش کے قتل کے بعد وہ فرار ہوگیا تھا اور مختلف ممالک میں رہ رہا تھا۔گجرات اے ٹی ایس نے پہلے نیازی کو جنوبی افریقہ میں ٹریک کیا اور پھر مرکزی ایجنسی کو اطلاع دی۔ اس کے بعد نیازی کو جنوبی افریقہ میں پکڑا گیا اور ہندوستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ فی الحال محمد غوث نیازی کو ممبئی لے جایا گیا ہے۔



