
منی لانڈرنگ کیس: گرفتار پی ایف آئی ممبران کو ای ڈی نے کورٹ میں پیش کیا
انہیں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا
نئی دہلی، 30مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے تین ممبران کو ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں آج گرفتار کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عبدالقادر پٹور، انشاد بدرالدین اور فیروز کیرالہ پی ایف آئی کے فزیکل ٹرینر کے طور پر کام کر رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔
ایجنسی نے تینوں افراد پر پی ایف آئی کیڈر کو ہتھیاروں کی تربیت فراہم کرنے اور کالعدم تنظیم سے اس کے لیے خاطر خواہ فنڈز حاصل کرنے کا الزام لگایا ہے۔دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ساتھ مبینہ تعلق پر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے دفعات کے تحت ستمبر 2022 میں مرکز نے پی ایف آئی پر پابندی لگا دی تھی۔ پی ایف آئی کی تشکیل 2006 میں کیرالہ میں ہوئی تھی جس کا صدر دفتر دہلی میں ہے۔



