کہا- پرمبیر سنگھ نے مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے
ممبئی ، یکم نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ آج ممبئی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر پہنچے۔ انیل دیشمکھ کے وکیل کے مطابق وہ اپنا بیان ریکارڈ کرانے ای ڈی کے دفتر پہنچے ۔ کئی بار دیش مکھ کو ای ڈی نے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا لیکن وہ نہیں پہنچے۔
انیل دیشمکھ کے ساتھ ان کے وکیل بھی اس وقت ای ڈی کے دفتر میں موجود رہے۔ایک ویڈیو پیغام میں انیل دیشمکھ نے کہاکہ میں نے عدالت کے سامنے اپنا موقف پیش کیا ہے۔ میں اور میرے عملے نے تحقیقات میں تعاون کیا ہے۔ پرمبیر سنگھ نے مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔ یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ کیا پرمبیر سنگھ اب ملک سے فرارہوگئے ہیں؟
عہدیداروں نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی مہاراشٹرا پولیس اسٹیبلشمنٹ میں71 سالہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما کا بیان منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت 100 کروڑ روپئے کی مبینہ رشوت اور وصولی کے معاملے کی مجرمانہ تحقیقات کے سلسلے میں ریکارڈ کرے گی۔
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں
انیل دیش مکھ کو وصولی کے الزامات کی وجہ سے اپریل میں استعفیٰ دینا پڑا تھا۔دیش مکھ اس معاملے میں ای ڈی کی طرف سے جاری کیے گئے چار سمن پر حاضر نہیں ہوئے تھے لیکن گزشتہ ہفتے ممبئی ہائی کورٹ کی طرف سے سمن کو منسوخ کرنے سے انکار کرنے کے بعد وہ ایجنسی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
ای ڈی نے دیش مکھ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا جب سی بی آئی نے ان کے خلاف ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کی طرف سے لگائے گئے رشوت ستانی کے الزامات سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں مقدمہ درج کیا تھا۔ دیشمکھ مہا وکاس اگھاڑی حکومت میں وزیر داخلہ تھے۔



