قومی خبریں

پیگاسس اور زرعی بلوں پر ہنگامہ، لوک سبھااورراجیہ سبھا کی کاروائی دن بھر کیلئے ملتوی

نئی دہلی،26جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پیگاسس pegasus جاسوسی ، تین مرکزی زرعی قوانین سمیت مختلف امور پر حزب اختلاف کی جماعتوں کے اراکین کی طرف سے ہنگامہ آرائی کے بعدپیر کے روز #لوک #سبھا کی کاروائی تین بارکے التواکے بعددن بھر کیلئے ملتوی کردیا گیا، حالانکہ اس سے قبل #حکومت نے ایوان میں شور شرابے کے درمیان دو بل بھی منظور کرائے۔ #مانسون سیشن کے پہلے ہفتے میں بھی ان معاملات پر #ایوان کی کاروائی نہیں چل سکی۔

پیر کوسہ پہر تین بجے جب 3بارکے التواکے بعد ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن جماعتوں کے ممبران کی ہنگامہ آرائی جاری رہی۔ پریزائیڈنگ چیئرمین راما دیوی نے اپوزیشن ممبران سے اپیل کی کہ وہ اپنے مقامات پر جائیں اور اس بحث میں حصہ لیں۔ اس کے بعد بھی یہ ہنگامہ نہیں رکا۔پگاسس جاسوسی معاملہ، تین مرکزی زرعی قوانین سمیت مختلف امور پر #اپوزیشن جماعتوں کے ممبران کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک #سبھا کی کارروائی تین بارکے التواکے بعد پیر کے روز دن بھرکیلئے #ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button