قومی خبریں

  مرادآباد : ہوٹل انتظامیہ نے اسد الدین اویسی کو کمرہ دینے سے کیا انکار  

مرادآباد، 4جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) یوپی اسمبلی انتخابات سے یوپی کی سیاست میں زمین تلاش کررہی سیاسی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین  کے قومی صدر اسد الدین اویسی کو مراد آباد میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اویسی یہاں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرنے کے لیے آنے والے تھے، لیکن انھیں تھانہ مجھولہ میں واقع ڈرائیو ان 24 ہوٹل میں کوئی کمرہ نہیں ملا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کو کمرہ دینے سے انکار کر دیا۔ اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر نے اس پر ناراضگی ظاہر کی،وہیں انہوں نے الزام لگایا کہ ہوٹل انتظامیہ بتا رہی ہے کہ پولیس نے اسد الدین اویسی کو کمرہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہوٹل والوں نے انھیں بتایا کہ ہوٹل میں کسی اور شخص کے لیے کمرہ دستیاب ہے، لیکن وہ اویسی کو کمرہ نہیں دے سکتے۔
اس سے قبل اسد الدین اویسی نے گجرات کی سابرمتی جیل میں بند  سابق ممبر پارلیمنٹ عتیق احمد کے بیٹے علی احمد کے ساتھ مجوزہ عوامی ملاقات ملتوی کر دی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button