گاندھی نگر، یکم نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)موربی پل حادثہ کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ اس میں حادثے کی سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی قیادت میں ایس آئی ٹی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر مفاد عامہ کی عرضی میں ملک بھر کے تمام پرانے پلوں یا یادگاروں پر ہجوم کو منظم کرنے کے لیے قواعد بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ ایسا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔ سپریم کورٹ کے وکیل وشال تیواری نے مفاد عامہ کی یہ عرضی دائر کی ہے۔ایک دن بعد پل مرمت کرنے والی کمپنی اوریوا کے دو اہلکاروں سمیت نو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری کی تصدیق راجکوٹ رینج کے آئی جی اشوک یادو نے کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اوریوا کا درمیانی درجے کا ملازم ہے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پل کے سانحے کے بعد کمپنی کے اعلیٰ افسران لاپتہ ہیں۔ اوریوا کمپنی کو فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں مبینہ ناکامی اور پل کو قبل از وقت دوبارہ کھولنے سمیت کئی غلطیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہیریسکیو ٹیم اب تک 170 افراد کو بچا چکی ہے۔ ریسکیو آپریشن آج صبح سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
حادثے کے بعد کئی لوگوں نے سمجھداری کا مظاہرہ کیا اور ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی کئی جانیں بچائیں۔جگنیش لال جی بھائی ایسے ہی ایک شخص ہیں۔ ریسکیو آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی اس نے کم از کم 90 لوگوں کو بچا لیا۔ ان میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔
کیبل پل حادثہ:پی ایم مودی نے اسپتال میں زخمیوں ا ور مہلوکین کے اہل خانہ سے کی ملاقات
گاندھی نگر، یکم نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پی ایم مودی گجرات میں پل حادثے کے دو دن بعد منگل کو موربی پہنچے۔ یہاں انہوں نے سول اسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کا حال دریافت کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ایس پی آفس میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے 26 خاندانوں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے یہاں افسران کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔ جیسے ہی وہ موربی پہنچے، انہوں نے سب سے پہلے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور ماچھو ندی پر ٹوٹے ہوئے پل کا معائنہ کیا۔پی ایم مودی نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔
گجرات کے وزیر مملکت برائے داخلہ ہرش سنگھوی نے انہیں اس واقعہ کی اطلاع دی۔ موربی میں 30 اکتوبر کی شام کو پیش آئے پل حادثے میں اب تک 135 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ حادثے کے تیسرے دن منگل کو بحریہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے ایک بار پھر لاشوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔گجرات میں کل یعنی بدھ کو ایک روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے موربی سول اسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کا حال دریافت کیا۔ یہاں چھ زخمی داخل ہیں۔
یہ تمام متاثرین گذشتہ اتوار کو موربی کے کیبل پل گرنے سے ماچھو ندی میں گرگئے تھے۔سول اسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کے بعد مودی ایس پی کے دفتر پہنچے۔ زخمیوں سے ملنے سے قبل انہوں نے ریسکیو ٹیم سے بھی ملاقات کی۔ مودی نے موربی میں پل حادثے کی جگہ کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمراہ گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل بھی تھے۔ ریاستی وزیر ریاستی وزیر داخلہ ہرش سنگھوی اور ریاست کے بی جے پی سربراہ سی آر پاٹل بھی تھے۔ ریاست گجرات کے ضلع موربی میں 30 اکتوبر 2022 کی شام 6.30 بجے کے قریب کیبل پل منہدم ہونے سے تقریباً 400 لوگ ماچھو ندی میں گر گئے۔ اس حادثے میں تقریباً 135 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں 50 سے زائد بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ موربی کا پل سانحہ ہندوستان کی حالیہ تاریخ کے سب سے دردناک ہے۔



