
کیبی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نائجیریا کے شِمال مغربی حصے میں ایک کشتی حادثے کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق لکڑی سے بنی ایک کشتی ملک کی وسطی ریاست نائجر سے شمال مغربی ریاست کیبی جا رہی تھی اور اس پر 180 مسافر سوار تھے۔
Over 150 missing in Kebbi boat mishap https://t.co/ecBvyLxshw pic.twitter.com/VbGc312rz8
— Pulse Nigeria (@PulseNigeria247) May 26, 2021
اب تک صرف 20 افراد کو بچایا گیا ہے جبکہ چار لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ایک مقامی ضلعی منتظم عبداللہ بخاری وارا کے بقول اس کشتی میں سونے کی ایک کان سے لائی گئی ریت کی بوریاں بھی لادی گئی تھیں۔



