
کابل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)افغان طالبان نے ملک کے شمالی حصے میں مزید کئی علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ #طالبان کی پیشقدمی کے سبب #افغان حکومتی فورسز کے 300 سے زائد اہلکاروں نے جان بچانے کے لیے ہمسایہ #ملک تاجکستان کی سرحد عبور کر کے پناہ حاصل کی۔
رواں برس اپریل میں #امریکی صدر جو #بائیڈن کی طرف سے افغانستان سے انخلاء کے اعلان کے بعد سے طالبان ملک کے کئی علاقوں کا کنٹرول حاصل کر چکے ہیں تاہم ان میں سے زیادہ تر #ملک کے شمالی علاقے ہیں جو عمومی طور پر امریکی حمایت یافتہ جنگی سرداروں کے علاقے ہیں۔ انہی جنگی سرداروں نے 2001 میں طالبان کو شکست دینے کے لیے امریکا کی مدد کی تھی۔



