قومی خبریں

ہندوستان میں کورونا کے35 ہزار سے زائد نئے کیسز، 447 اموات

نئی دہلی ،09؍اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہرمیں نئے کیسز میں کمی کا ہورہی ہے۔40 ہزار سے زائد درج ہونے والے کورونا کیسز اب 35 ہزار کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ پیر کو وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 35499 کیس رپورٹ ہوئے جو اتوار کے مقابلے میں 9 فیصد کم ہیں۔

ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 447 کی موت ہوچکی ہے۔ کورونا کی وجہ سے اموات کی کل تعداد 4,28.309ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39686 #کورونا #مریض صحت یاب ہوئے، جس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 31139457 ہو گئی۔ صحت یابی کی شرح 97.40 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے #کیسز کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی زیادہ تعداد ہونے کی وجہ سے فعال کیسز میں بھی کمی آئی ہے۔ اس وقت ملک میں 402188 #مریض زیر #علاج ہیں۔ہفتہ واری مثبت شرح 5 فیصد سے نیچے 2.35 فیصد ہے۔ یومیہ #مثبت شرح 2.59 ہے۔ یہ گزشتہ 14 دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں ویکسین کی 1611590 #خوراکیں دی گئیں۔ اب تک ویکسین کی کل 50.86 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button