گوہاٹی،19؍ جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آسام میں کورونا وائرس کے 8,072 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جو کہ وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ ریاست میں اب تک کل 6,61,789 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ایک دن میں سب سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
پیر کو 6,982 لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے۔ آسام میں کرسمس، نئے سال کی تقریبات کے بعد کووڈ کے معاملات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔کووڈ کے ریاستی نوڈل افسر بسنت ہزاریکا نے کہاکہ ہو سکتا ہے کہ تہواروں کے دوران زیادہ بھیڑ کی وجہ سے آسام میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہو۔
ایک جگہ پر جمع ہونے اور زیادہ بھیڑ سے بچنے کی ضرورت ہے۔آسام میں مثبت شرح 10.75 فیصد سے بڑھ کر 12.62 فیصد ہوگئی۔ ریاست کے لیے تشویش کی بات یہ ہے کہ یہاں ایکٹیو کیسز کی تعداد فی الحال 29,560 ہے۔
صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گوہاٹی کے رہنے والے شاہجہان نے بتایا کہ لوگوں نے ماسک کا استعمال کافی حد تک کم کر دیا ہے۔ کچھ لوگوں نے ویکسین پر سیاست کی، لیکن سچ یہ ہے کہ ویکسین کی وجہ سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔



