moringa سوہانجنا کے پائوڈر کے فوائد سوہانجنا ایک ایسا پودا ہے، جس کے تازہ پتوں میں پروٹین، دہی سے دو گنا، پوٹاشیم، کیلے سے تین گنا، کیلشیم، دودھ سے چار گنا، وٹامن اے، گاجر سے چار گنا، وٹامن سی، سنگترے سے سات گنا، آئرن، پالک سے نوگنا اور باداموں سے تین گنا زائد پایا جاتا ہے اور اگر اس کے پائوڈر کی افادیت کی بات کی جائے تو وہ بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے، وٹامن بی ون، بی ٹو، بی تھری،بی سکس اور وٹامن سی، جب کہ منرلز، کاپر، پوٹاشیم، کرومیئم، آئرن، میگنیشیم، فاسفورس اور زنک بھی پایا جاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق: سوہانجنا کا پائوڈر تین سو سے زائد بیماریوں مثلاً ذیابطیس، دِل کے امراض، بلند فشارِ خون، خون کی کمی، جوڑو ں کے درد اور ڈیپریشن جیسی بیماریوں کے علاج میں مفید ترین اجزاء ہے۔ سوہانجنا پائوڈر میں بڑی مقدار میں امائنو ایسڈز ہوتے ہیں جو ہمارے لئے کسی مہنگی دوائی سے کم نہیں ہیں۔
استعمال کیسے کریں؟ اس کو استعمال کرنے کے لئے آپ سوہانجنا کے پتے لائیں ان کو دھوپ میں سکھا کر پیس لیں اور پائوڈر بنا کر پانی کے ساتھ پھانک لیں۔ یہ دودھ پلانے والی مائوں کے لئے بھی ایک بہترین ٹانک ہے جو بچوں کی صحت اور ماں کے لئے ملٹی وٹامنز کا کام کرتا ہے۔
سرطان سے بچاؤ کے لئے اس کا استعمال مفید ہے۔ دائمی نزلے زکام کے لئے دوائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔اس میں موجود پوٹاشیم دماغ اور اعصابی نظام کو طاقتور بناتا ہے۔ دماغ کے خلیوں کی عمر، دماغی صلاحیتوں اور ذہانت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
اس میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جوکہ آپ کی آنکھ، جلد، دِل اور معدے کے امراض کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتاہے۔سوہانجنا میں کیلشیم دودھ سے چار گنا زیادہ پایا جاتا اور یہ آپ کے ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے مفید ہے۔اس میں آئرن پایا جاتا ہے جوکہ خون کے سرخ خلئے بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔



