کون سے مشروب خالی پیٹ جسم کے لیے نقصان دہ ہیں؟
ایسے افراد جنہیں پہلے سے معدے کی شکایت ہو، انہیں ان مشروبات سے پرہیز کرنا چاہی
ماہرین صحت کی تنبیہ
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ صبح سویرے خالی پیٹ چائے، کافی یا جوس پینا انسانی جسم پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ایسا کرنا معدے میں تیزابیت کے عدم توازن کا باعث بن سکتا ہے اور اس سے پانی کی کمی اور سوجن جیسے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔
خالی پیٹ کافی پینے سے معدہ "کورٹیسول” نامی ہارمون خارج کرتا ہے، جو دل کی دھڑکن میں اضافہ، اضطراب اور گھبراہٹ جیسی کیفیات پیدا کر سکتا ہے۔ یہ بات Interia ویب سائٹ کی ایک حالیہ رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔
ترش جوس جیسے نارنجی یا ٹماٹر کے رس میں وٹامن سی تو ہوتا ہے، لیکن خالی پیٹ استعمال سے یہ پیٹ میں جلن اور تیزابیت کو بڑھا سکتا ہے۔ خاص طور پر ایسے افراد جنہیں پہلے سے معدے کی شکایت ہو، انہیں ان مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیے۔
سافٹ ڈرنکس کے نقصانات
خالی پیٹ سافٹ ڈرنکس پینا بھی ایک خطرناک عادت سمجھی جاتی ہے۔ یہ نہ صرف جگر اور لبلبے پر منفی اثر ڈالتی ہے بلکہ دانتوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں۔ ان مشروبات سے قبل از وقت موت کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔
"جامع انٹرنل میڈیسن” میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو افراد سافٹ ڈرنکس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، ان میں قبل از وقت موت کا امکان 26 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
اسی طرح جریدہ ’سرکولیشن‘ میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 12 اونس سوڈا پینے سے دل کے دورے کا خطرہ 20 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔



