دلچسپ خبریںسرورقصحت اور سائنس کی دنیا

مچھر اور اس کے عجائبات-مچھر خون کیوں پیتے ہیں؟

محمد عاصم البرکات، علی گڑھ

 ہمیں صرف مادہ مچھر ہی کیوں کاٹتی ہے نر مچھر کیوں نہیں؟

ہم نے اکثر سنا ہوگا کہ ہمیں نر مچھر نہیں کاٹتے بلکہ یہ کام صرف مادہ مچھروں کا ہوتا ہے۔ کیا یہ بات سچ ہے؟ اور اگر سچ ہے تو اس کی کیا وجہ ہے؟یہ بات بالکل سچ ہے کہ ہمارا خون صرف مادہ مچھر ہی چوستی ہیں۔ اصل میں خون مچھر کی بنیادی خوراک ہے ہی نہیں۔ بلکہ ان کی بنیادی خوراک nectar juice ہے جو کہ پودوں خاص طور پر پھولوں سے حاصل ہوتا ہے۔
مادہ مچھر انرجی کیلئے nectar کا استعمال تو کرلیتی ہے لیکن اسے انڈوں کیلئے جس پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے وہ اسے صرف خون سے ہی حاصل ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ نر مچھروں کے بجائے صرف مادہ مچھر ہی ہمیں کاٹتی ہیں۔ (نر مچھر اپنی خوراک پودوں اور بھولوں سے حاصل کرلیتے ہیں۔

مچھر خون کیوں پیتے ہیں؟

مچھر کی خوراک خون کہ علاوہ نیکٹر اور پانی ہے اور جس طرح دوسری حشرارت جیسے شہد کی مکھیاں پھولوں سے نیکٹر حاصل کرتی ہیں ایسے ہی یہ مچھر بھی اسی نیکٹرکو خوراک کہ طور پر استعمال کرتے ہیں صرف مادہ مچھر اپنے افزائش نسل کیلئے ہی خون کا استعمال کرتی ہے نر مچھر میں خون چوسنے والا حصہ پایا ہی نہیں جاتا مچھر خون چوسے بغیر بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔خون میں نیکٹر کی نسبت ذیادہ طاقت ہوتی ہے اس میں موجود پروٹین اور آئرن اور دوسرے نیوٹرینٹس انڈوں کیلئے مفید ثابت ہوتے ہیں.

ایک دفعہ کاٹنے میں مادہ مچھر کتنا خون چوستی ہے؟

ایک دفعہ کاٹنے میں مادہ مچھر صرف 3 ملی گرام خون چوستی ہےمادہ اور نر مچھر میں کیسے فرق(پہچانا) کیا جا سکتا ہے؟

نر مچھر کا انٹینا بال نما پروں سے بھرا ہوتا ہے تاکہ وہ مادہ مچھر کا دور سے تلاش کر سکے.اس کہ برعکس مادہ کا انٹینا کم بالوں نما پروں پر مشتمل ہوتا ہے اور کافی حد تک پلین ہوتا ہے..مادہ مچھر سائز میں نسبتاً بڑی ہوتی ہے نر مچھر کا Proboscis وہ انجیکیشن نما آرگن جس کی مدد سے مادہ مچھر خون چوستی ہے موجود نہیں ہوتا.

مچھر کہ کاٹنے سے خارش اور سوزش کیوں ہوتی ہے؟

مادہ مچھر کاٹنے کہ دوران خون کو جمنے کہ سے روکنے کیلئے لعہب (saliva) کا استعمال کرتی ہے اس میں جو انزائم اور پروٹین خون کو جمنے (clotting) سے روکتے ہیں یہ اُن کہ نتجئے میں ہونے والا ہمارے جسم کا الرجک ری ایکشن ہوتا ہے

مچھر اپنا شکار کیسے ڈھونڈتے ہیں؟

مچھر اپنے شکار کو ڈھونڈنے کیلئے مختلف طریقوں کا استعمال کرتے ہیں حرکت، بو، جسم سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ اور جسم سے خارج ہونے والی حرارت کی مدد سے اپنے میزبان تک پہنچ جاتے ہیں

کیا سبھی مچھر انسانی خون کو چوستے ہیں؟

مچھروں کی بہت ہی کم مقدار انسانی خون کا استعمال کرتی ہے. مچھروں کی ذیادہ مقدار پرندوں جانوروں رینگنے والوں ریپٹائلز (سانپ، چھپکلی) ایمفبیا (مینڈک وغیرہ) سے اپنی خون کی ضرورت پوری کر لیتے ہیں..!! اور ان کی ایک قسم جسے بھی کہا جاتا ہے بلڈ کہ بغیر بھی افزائش ہی نسل کرسکتے ہیں…

ایک مچھر اپنی زندگی میں اوسطاً کتنے فاصلے تک اڑتا ہے؟

بیشتر مچھر اپنی جائے پیدائش کہ 1-2 میل کہ درمیانی علاقے تک ہی اڑاتے ہیں مگر ان میں سے کچھ 20میل تک کا بھی سفر کرتے ہیں..

مچھر کتنے عرصے تک زندہ رہ سکتے ہیں؟

عام حالات میں مادہ مچھر کچھ ہفتوں تک زندہ رہتی ہے اور نر مچھر صرف ایک ہفتے تک ان کی زندگی کا ذیادہ تر انحصار درجہ حرارت، نمی اور موسم پر ہوتا ہے اور شدید سردی کہ موسم میں یہ کرتے ہیں جسے کہاجاتا ہے اور کچھ مچھر گرم جگہوں کا اپنا ٹھکانہ بناتے ہیں جیسے سوریج کہ پائپ اور ڈرئن وغیرہ اس دوران مادہ افزائش نسل کا عمل روک دیتی ہے کی مدد سے مچھر کچھ مہنیے تک زندہ رہ سکتے ہیں

مچھروں کی مجموعی طور پر کتنی اقسام ہیں؟

مچھروں کی دنیا بھر 2700 اقسام موجود ہیں

کیا مچھر HIV اور Hepatitis پھیلنے کا سبب بنا سکتا ہے؟

مچھر کہ انجیکٹ کرتے ہیں جب کہ hepatitis اور HIV کہ وائرسز خون کہ مدد سے پھیلتے ہیں اس لئے مچھر اِن کہ پھیلنے کا سبب نہیں بنا پاتے

دنیا میں ہر سال کتنے لوگوں کی موت کا سبب مچھر بنتے ہیں..؟

تقریبا 1 ملین لوگ ہر سال مچھر کہ کاٹنے کی وجہ سے موت کہ شکار ہو جاتے ہیں ملیریا مچھروں کی مدد سے پھیلنی والی سب سے عام بیماری ہے اور ایک ملیریا مچھر تقریباً 100 لوگوں کا اس کا شکار بنا سکتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button