دلچسپ خبریں

دنیا کی سب سے خوبصورت ہینڈ رائٹنگ کا ایوارڈ لینے والی نیپالی لڑکی

بین الاقوامی سطح پر پذیرائی 

کٹھمنڈو، ۷؍اپریل (اردو دنیا نیوز / ایجنسیز):دنیا کی سب سے خوبصورت ہینڈ رائٹنگ کا ایوارڈ نیپالی لڑکی کو دیا گیا، جس نے اپنی خطاطی سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کر لی۔ پراکرتی ملا نامی اس لڑکی نے اس دور میں ہاتھ سے لکھنے کی خوبصورتی کو زندہ کیا ہے، جب بیشتر لوگ ڈیجیٹل ڈیوائسز پر انحصار کر رہے ہیں۔

پین اور پیپر کی جگہ اب کی بورڈز اور اسکرینز نے لے لی ہے، لیکن پراکرتی ملا جیسے چند نوجوانوں نے اس فن کو نہ صرف زندہ رکھا بلکہ اس میں کمال حاصل کر کے دنیا کو متاثر کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پراکرتی نے محض 16 سال کی عمر میں ایک اسائنمنٹ مکمل کیا جو وائرل ہو گیا تھا اور اس کی تحریر کو دنیا کی سب سے خوبصورت ہینڈ رائٹنگ کا درجہ حاصل ہوا۔

بین الاقوامی سطح پر پذیرائی

پراکرتی نے نہ صرف نیپال میں بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ پراکرتی ملا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قومی دن کی تقریب (2022) "اسپرٹ آف دی یونین 51” میں شرکت کی جہاں اس نے یو اے ای کی قیادت اور عوام کے نام ایک خوبصورت ہاتھ سے لکھا گیا خط پیش کیا۔ اس خط کو نہ صرف سراہا گیا بلکہ اسے نیپالی سفارت خانے تک بھی پہنچایا گیا۔ نیپالی مسلح افواج نے بھی پراکرتی کی غیر معمولی خطاطی کا اعتراف کرتے ہوئے اسے اعزاز سے نوازا گیا۔

پراکرتی کی کہانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ خطاطی ایک فن ہے جو آج بھی اپنی اہمیت رکھتا ہے۔ اس کی خوبصورت، متوازن اور نفیس تحریر نے دنیا بھر کے لوگوں کو حیران کر دیا ہے اور نوجوانوں کو اس فن کی طرف راغب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button