دلچسپ خبریںسرورق

دنیا کا مہنگا ترین آم — ایک کلو کی قیمت 3 لاکھ روپے!

میازاکی آم — دنیا کے سب سے قیمتی آم کی حیران کن خصوصیات

آم دنیا کے مقبول ترین پھلوں میں شمار ہوتے ہیں، لیکن اگر آپ کو بتایا جائے کہ دنیا میں ایک ایسا آم بھی موجود ہے جس کی قیمت سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے تو شاید یقین نہ آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میازاکی آم دنیا کا سب سے مہنگا آم ہے، جو فی کلو 3 لاکھ روپے میں فروخت ہوتا ہے۔ جاپان کے شہر میازاکی میں اگنے والے ان آموں کو عالمی سطح پر خاص مقام حاصل ہے۔

کیوں ہے یہ آم اتنا مہنگا؟

میازاکی آم کی خاص بات اس کا ذائقہ، رنگ اور نرمی ہے۔ یہ آم:

  • مکمل طور پر ریشہ سے پاک ہوتا ہے

  • منہ میں گھل جانے والی ملائی کی مانند ساخت رکھتا ہے

  • انتہائی خوشبودار اور رس دار ہوتا ہے

  • اس میں 15 فیصد یا اس سے زائد چینی کی مقدار پائی جاتی ہے

  • اس کا وزن عام طور پر 350 گرام سے 550 گرام تک ہوتا ہے

ان آموں کو "ایگز آف سن شائن” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جبکہ ان کی جامنی مائل سرخی رنگت کی وجہ سے بعض لوگ انہیں ڈائنوسار کا انڈہ بھی کہتے ہیں۔

کہاں ہوتا ہے اس آم کی کاشت؟

میازاکی آم کی کاشت سب سے پہلے 2021 میں جاپان کے شہر میازاکی میں کی گئی تھی۔ بعدازاں، ان کی کاشت تھائی لینڈ، فلپائن اور بھارت کے مخصوص علاقوں میں بھی کی جانے لگی۔

یہ آم انتہائی حساس اور کنٹرول شدہ ماحول میں اگایا جاتا ہے، اور ہر پھل پر خاص محنت کی جاتی ہے تاکہ وہ معیار پر پورا اترے۔

اگرچہ آم عام طور پر گرمیوں کی سوغات تصور کیے جاتے ہیں، لیکن میازاکی آم نے آم کی دنیا میں لگژری اور نایابی کا ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے۔ اگر آپ بھی آم کے شوقین ہیں، تو یہ منفرد جاپانی آم ایک خواب سے کم نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button