بین ریاستی خبریں

ماں کے قاتل کو پھانسی کی سزا

کولہاپور، 08 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مہاراشٹرا کے ایڈیشنل سیشن ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج مہیش جادھو نے ماں کا قتل کرنے والے سنیل راما کُچیکوروی کو جمعرات کے روز پھانسی کی سزا سنائی۔سنیل اکتوبر 2017 میں ماں کا قتل کرنے کے بعد لاش کے کئی ٹکڑے کیے اور اس کا کلیجہ (دل) پکا کر کھا گیا۔ سرکاری وکیل وویک شکلا نے بتایا کہ سنیل (35) کولہاپور شہر کے کولا ناکا کے ماکڈوالا وساہت کا باشندہ ہے۔ ملزم نشے کا عادی ہے اور #ماں یلّوا راما کُچیکوروی کے ساتھ اکثر #جھگڑتا تھا۔

28 اکتوبر 2017 کے دن سنیل نے #نشے کے لیے ماں سے روپیے مانگے، ماں کے روپیے دینے سے انکار کے بعد اس نے غصے میں #ماں کو تیز دھار دار ہتھیار سے #قتل کر دیا اور لاش کے ٹکڑے کرنے کے بعد اس کا دل پکا کر کھا گیا۔اس معاملے میں 12 #گواہوں نے #عدالت میں گواہی دی۔ گواہوں کے بیان اور وکیل شکلا کی دلیل کو سن کر جج جادھو نے سنیل کو پھانسی کی سزا سنائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button