سرورقفلمی دنیا

’جب وی میٹ‘ جیسی فلمیں 20 سال میں ایک بار بنتی ہیں، شاہد کپور

شاہد کا کہنا ہے کہ جب وی میٹ جیسی فلمیں 20 سال میں ایک بار بنتی ہیں۔

ممبئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) مشہور زمانہ بالی ووڈ رومانوی کامیڈی فلم ’جب وی میٹ‘ کو ریلیز ہوئے 15 برس ہوچکے ہیں لیکن شائقین اب تک گیت اور ادتیا کی محبت کی کہانی نہیں بھول پائے۔شاہد کپور اور کرینہ کپور نے امتیاز علی کی فلم کو چار چاند لگا دیے تھے۔شاہد کا کہنا ہے کہ جب وی میٹ جیسی فلمیں 20 سال میں ایک بار بنتی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کو پچھلے ہی ہفتے ویلنٹائنز ڈے پر سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز کیا گیا اور پرستاروں نے بہت شوق سے جا کر فلم دیکھی۔شاہد کپور خود بھی ممبئی کے ایک سنیما گھر گئے اور فلم ختم ہونے کے بعد مداحوں کے ساتھ ’موجاں ہی موجاں‘ پر رقص کیا۔بعد ازاں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ ’ 16 سال بعد Jab We Met‘۔یاد رہے کہ جب وی میٹ 26 اکتوبر 2007 کو ریلیز ہوئی تھی، فلم نے بہترین بزنس کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor)

متعلقہ خبریں

Back to top button