بین ریاستی خبریں

 ایم پی : کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان مہاکال مندر پہنچ کر پوجا پاٹ میں شرکت کی  

اجین،۸؍جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان ہفتہ کو اجین پہنچے، انہوں نے مہاکال مندر میں پوجا پاٹ کیا ،اورکرونا وائرس سے نجات کی پرارتھنا کی۔اطلاع کے مطابق گورنر خان نے صبح 7.30 بجے مہاکالیشور کی صبح کی آرتی میں شرکت کی۔ شیو پنچکشری منتر کا جاپ کیا ، اورآنکھیں بند کیے وہ مہاکال کی عقیدت میں غرق رہے، پجاریوں نے آرتی کرائی، آرتی اور پوجا کے بعد باہر آئے گورنر نے کہا کہ وہ یہ نہ پوچھیں کہ انہوں نے مہاکال سے کیا مانگا ہے، لیکن میں یہ ضرور کہوں گا کہ میں نے ملک کی بھلائی اور ترقی کے لیے پرارتھنا کی ہے، ان دنوں ملک بحرانی کیفیت سے گزر رہا ہے۔
میں نے مہاکال سے ملک اور دنیا کو کورونا کے بحران سے نجات کی دعا کی ہے،تاکہ ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔خیال رہے کہ گورنر کو اجین میں ہونے والے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے آنا ہوا تھا،،اس کے لیے وہ جمعہ کی شام ہی اجین پہنچ گئے تھے۔
یہاں ایک رات آرام کرنے کے بعد وہ صبح مہاکال دیکھنے گئے۔ پجاریوں نے اصول کے مطابق پوجا کروائی۔ بعد ازاں مہاکال مندر کے ایس ڈی ایم اور انتظامی عہدیداروں نے گورنر کا شال   اوڑھا کر استقبال کیا۔ خیال رہے کہ کورونا انفیکشن میں اضافہ کی وجہ سے اندرونِ مندر داخلے پر پابندی ہے۔
اس سے پہلے 3 جنوری تک داخلہ بند تھا، لیکن کلکٹر آشیش سنگھ نے حال ہی میں ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 10 جنوری تک حرم داخلے پر پابندی میں توسیع کی ہے ۔خیال رہے کہ کیرالہ کے گورنر کے بحیثیت ایک مسلمان اس عمل سے ایک نئے تنازع کا امکان ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button