قومی خبریں

ہنی ٹریپ کیس میں کمل ناتھ کو ایس آئی ٹی کانوٹس ،پین ڈرائیو طلب

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مدھیہ پردیش کی سیاست میں ہنی ٹریپ کا معاملہ ایک بار پھر خبروں میں آگیا۔ اس بار سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ کے بیان کے بعد سے ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ دراصل کمل ناتھ نے ہنی ٹریپ سے منسلک ایک پین ڈرائیو کا ذکر کیا تھاجس پر کمل ناتھ کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ایس آئی ٹی نے ہنی ٹریپ کیس میں مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ کے بیان پر نوٹس جاری کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ایس آئی ٹی نے ایک پین ڈرائیو کا مطالبہ بھی کیا ہے جس کا ذکر کمل ناتھ نے 21 مئی 2021 کو ایک آن لائن پریس میٹنگ میں کیا۔ دراصل مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کہا ہے کہ ان کے پاس ہنی ٹریپ کی اصل پین ڈرائیو ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر کانگریس کے ایم ایل اے سنگھر کے معاملے میں سیاسی انتقام کی کارروائی کی گئی تو کانگریس خاموش نہیں رہے گی۔

ہنی ٹریپ اسکینڈل میں یہ الزامات عائد کیے جارہے ہیں کہ بہت سارے سیاستدانوں اور افسران کی خواتین کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیوزہیں جس پر عدالت سماعت کررہی ہے۔ ہنی ٹریپ کا معاملہ 2019 کا ہے جب کچھ خواتین نے ریاست میں کچھ سیاستدانوں اور افسران کو گھیرے میں لیا اور سی ڈیز بنائیں اور ان سے رقم برآمدکی۔ ان خواتین کی گرفتاری کے بعد اندور کی عدالت میں کیس چل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button