جرائم و حادثاتقومی خبریں

یم پی : چلتی ٹرین میں دہلی کی لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی ،پینٹری کار منیجر گرفتار

بھوپال۱۲؍فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مدھیہ پردیش کے بھوپال ریلوے اسٹیشن پر جمعہ کی شب اس وقت ہلچل مچ گئی جب یشونت پور-نظام الدین سمپرک کرانتی ایکسپریس (12629) میں لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی خبر آئی، ٹرین ممبئی سے دہلی جارہی تھی۔

دہلی کی لڑکی کے ساتھ پینٹری کار میں عصمت دری کی گئی۔

لڑکی نے بھوپال جی آر پی سے عصمت دری کی شکایت کی۔ پولیس نے عصمت دری کے ملزم کو ہفتہ کے روز جھانسی سے گرفتار کر لیا۔متاثرہ کے رشتہ دار دہلی میں رہتے ہیں،وہ کام کی تلاش میں ممبئی گئی تھی،جب اسے کام نہیں ملا تو وہ دہلی واپس آرہی تھی۔

وہ کسی طرح ممبئی سے بھوساول ٹرین کے ذریعہ پہنچی،ٹرین میں بھیڑ کی وجہ سے اس نے دوسری ٹرین پکڑنے کا سوچا۔ اس دوران یشونت پور-نظام الدین سمپرک کرانتی ایکسپریس بھی وہیں کھڑی تھی۔ لڑکی نے بھوپال جی آر پی کو بتایا کہ بھیڑ زیادہ ہونے کی وجہ سے اس نے اے سی کوچ میں بیٹھنا درست سمجھا،وہ کوچ میں کمبل بچھا کر سو گئی۔

رات تقریباً 9 بجے پینٹری کار کے منیجر بھوپیندر تومر نے لڑکی کو اکیلے لیٹے ہوئے دیکھا،تواس نے لڑکی سے معلومات لی تو معلوم ہوا کہ وہ اکیلی سفر کر رہی ہے۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تومر نے لڑکی کو لالچ دیا۔

اس نے متاثرہ کو بتایا کہ یہاں کوئی جگہ نہیں ہے، وہ اسے جگہ دے گا۔ یہ کہہ کر وہ اسے پینٹری کار کے ا سٹور روم میں لے گیا ،جہاں اس نے ا پنا منھ کالا کیا ۔ متاثرہ لڑکی نے کوچ میں بیٹھے دیگر لوگوں کو اپنی آپ بیتی سنائی، مسافروں نے فوراً بھوپال جی آر پی کو اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی جی آر پی نے پینٹری کار کے ملازمین کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا، تاہم مرکزی ملزم تومر باہر سے ہی فرار ہو گیا۔ ریلوے پولیس نے ملزمان کے خلاف دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی،بعد ازاں ملزم کو ہفتہ کو گرفتارکرلیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button