
ایم پی : اسکول ایجوکیشن کے وزیر پر سرپرستوں کے ساتھ ناروا تبصرہ (’ اگر آپ مرنا چاہتے ہیں تو مرجائیں‘‘)کا الزام
بھوپال ، 29جون :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #ایم پی #اسکول #ایجوکیشن کے وزیر اندر سنگھ پرمار پر غیر مہذب رویہ کا الزام لگایا گیا ہے۔ والدین نے الزام لگایا ہے کہ وزیر نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور قابل اعتراض زبان استعمال کیا۔واضح ہو کہ یہ #والدین نجی #اسکولوں کی من مانی کے خلاف شکایت کرنے پہنچے تھے۔ والدین کا کہنا ہے کہ وزیر نے ان کا مسئلہ حل نہیں کیا ،بلکہ اس کے برعکس انہوں نے کہا کہ:’ اگر آپ مرنا چاہتے ہیں تو مرجائیں‘‘۔تفصیلات کے مطابق بھوپال میں آج والدین کی ایک بڑی تعداد ریاست کے اسکول کے وزیر تعلیم سے پہنچے تھے ، یہ گارجین نجی اسکولوں کی من مانی کی شکایت کرنے گئے تھے۔
والدین کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران وزیر اندر سنگھ پرمار اچانک مشتعل ہوگئے ، مشتعل ہوکر وزیر موصوف نے کہا کہ آپ کو جہاں شکایت کرنی ہے ، شکایت کریں ، تحریک چلانا ہے ،توتحریک چلائیں ، اگر آپ لوگوں کو مرنا ہے ، تو مر جائیں ‘۔
پیرنٹ فیڈریشن کے ریاستی صدر کمال وشوکرما کا کہنا ہے کہ وزیر کے برتاؤ اور ناروا تبصرے سے تمام والدین سخت مجروح ہوئے ہیں، وہ وزیر کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے ۔ والدین نے امید ظاہر کی تھی کہ اسکول ایجوکیشن کے وزیر اس مسئلے کو حل کریں گے، لیکن مسئلہ کے حل کے بجائے نجی اسکولوں کی من مانی کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔



