نئی دہلی،09؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی Mahendra Singh Dhoni کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے لیے ٹیم انڈیا کا مینٹور بنانے کا اعلان کیا ہے۔ بی سی سی آئی کے فیصلے کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ایم ایس دھونی ہندوستانی ٹیم کے اگلے ہیڈ کوچ ہوسکتے ہیں کیونکہ موجودہ ہیڈ کوچ روی شاستری کی مدت اس سال ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ختم ہو رہی ہے۔ تاہم دھونی کے ہیڈ کوچ بننے کی قیاس آرائیاں اب ختم ہو گئی ہیں۔
| اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں |
در اصل بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ مہندر سنگھ دھونی بورڈ سکریٹری جے شاہ کے کہنے پر مینٹور بن سکتے ہیں، لیکن وہ ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ نہیں بننا چاہتے۔ کپتان کوہلی کے ساتھ ساتھ روی شاستری کا کوچنگ کیریئر بھی اس ورلڈ کپ پر منحصر ہے، کیونکہ اس ورلڈ کپ کے بعد ان کا بطور ہیڈ کوچ کا دور ختم ہو جائے گا اور مستقبل کی حکمت عملی کا فیصلہ ورلڈ کپ کی کارکردگی کے بعد ہی کیا جائے گا۔



