
محمد سراج 13 مارچ 1994 کو شہر حیدرآباد میں ایک غریب مسلم گھرانے میں پیدا ہوئے۔ والد محمد غوث رکشہ ڈرائیور تھے۔ والدہ گھریلو خاتون۔ محمد سراج نے اپنی تعلیم صفا جونئیر کالج نامپلی سے مکمل کی۔ گھریلو حالات ٹھیک نہیں ہونے کی وجہ سے بہت پریشان تھے۔ بچپن ہی سے کرکٹ میں دلچسپی تھی۔ سراج نے کرکٹ میں اپنا مستقبل دیکھا اور والد سے اجازت لی اور تعلیم کے بعد کرکٹ کے لیے سراج نے اپنی توجہ دینی شروع کی۔ محمد سراج نے کارتک اڈوپا کی کوچنگ میں اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ سال 2015 میں کھیلا۔ اور اسی سال سید مشتاق علی ٹرافی ٹورنامنٹ سے اپنا پہلا ٹی 20 میچ کھیلا۔
سال 17-2016 میں رنجی ٹرافی ٹورنامنٹ کے دوران حیدرآباد کی جانب سے محمد سراج نے بہترین گیند بازی کرتے ہوئے 41 وکٹیں حاصل کیں اور رنجی ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے تیز گیند باز کے طور پر اپنی شناخت بنائی۔ اس کے بعد سن رائزرز حیدرآباد نے 2017 کے آئی پی ایل کے لیے سراج سے معاہدہ کیا۔ ان کی بہترین گیند بازی کی وجہ سے 2018 میں رائل چیلنجرز بنگلور نے سراج کے ساتھ آئی پی ایل کے لیے اپنی ٹیم میں شامل کیا اور معاہدہ کیا۔ محمد سراج کی بہترین تیز گیند بازی نے آئی پی ایل کی تمام ٹیموں کو اپنی طرف مرکوز کیا۔
تیز گیند باز کی شہرت سے انھیں سال 2018 میں دیودھر ٹرافی کے لیے انڈیا اے ٹیم میں ان کا انتخاب عمل میں آیا۔ محمد سراج کی بہترین کارکردگی سال 2020 کے آئی پی ایل میں نظر آئی۔ انھوں نے دو اوورز مسلسل میڈن کیے اور آئی پی ایل میں دو اوورز مسلسل میڈن کرنے والے پہلے گیند باز بن کر سامنے آئے۔ 15 جنوری 2019 میں محمد سراج یک روزہ بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا کے خلاف دورہ میں شامل کیا گیا۔ محمد سراج نے 26 جنوری 220 کو آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔
15 جنوری 2022 کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلا یک روزہ میچ کھیلا۔ پہلا ٹی20 میچ 11 فروری 2017 کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا۔ محمد سراج نے 12 ٹیسٹ میچوں میں بلے بازی کرتے ہوئے 62 رنز بنائے۔ اور بہترین اسکور رہا 16 رنز ناٹ آؤٹ۔ تیز گیند باز کے طور پر 36 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی بہترین گیند بازی رہی 73 رنز دے کر پانچ وکٹیں۔ اور سات بہترین کیچیز۔ چار یک روزہ میچوں میں بلے بازی میں سات رنز بنائے۔ اور بطور گیند باز پانچ وکٹیں۔
بہترین کارکردگی رہی 29 رنز دے کر تین وکٹیں۔ پانچ ٹی20 میچوں میں پانچ وکٹیں اور بہترین کارکردگی رہی 22 رنز دے کر ایک وکٹ۔ 51 فرسٹ کلاس میچوں میں 387 رنز اور بہترین اسکور 46 رنز رہا۔ گیند بازی میں 190 وکٹوں کو نشانہ بنایا۔ پانچ مرتبہ پانچ وکٹیں اور ایک مرتبہ دس وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے۔ بہترین گیند بازی رہی 56 رنز دے کر دس وکٹیں اور 13 بہترین کیچیز بھی شامل ہیں۔ محمد سراج آج بھی ٹیم انڈیا کے لیے کھیلتے ہیں اور ٹیم انڈیا کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں۔




