قومی خبریں

سرکاری اعزاز کے ساتھ ملائم کی آخری رسومات سیفئی میں ادا

اٹاوہ ، 11اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے سابق سربراہ ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات اٹاوہ ضلع میں ان کے آبائی گاؤں سیفئی میں ادا کی گئیں۔ اکھلیش یادو نے اپنے والد ملائم سنگھ یادو کو مکھ اگنی دی۔ ان کے جسد خاکی کو صبح 10 بجے سے آخری درشن کے لیے سیفئی میلہ گراؤنڈ کے پنڈال میں رکھا گیا۔خیال رہے کہ ملائم سنگھ یادو کا پیر کو انتقال ہو گیاتھا۔ 82 سال کی عمر میں انہوں نے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں آخری سانس لی۔ملائم سنگھ یادو 10 بار ایم ایل اے اور سات بار ایم پی رہے ہیں۔

وہ 1989 سے 1991، 1993 سے 1995 اور 2003 سے 2007 تک تین بار اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ رہے اور 1996 سے 98 تک ملک کے وزیر دفاع بھی رہے۔ ایک زمانے میں انہیں ملک کے وزیر اعظم کے عہدے کا دعویدار بھی سمجھا جاتا تھا۔82 سالہ ملائم سنگھ تقریباً دو سال سے بلڈ پریشر اور یورین انفیکشن جیسی بیماریوں سے لڑ رہے تھے۔

ملائم سنگھ یادو 2 سال سے بیمار چل رہے تھے۔ ایس پی کے بانی ملائم سنگھ یادو کی جسد خاکی کو آخری جھلک کے لیے سیفئی میں ایک بڑے اسٹیج پر رکھا گیا تھا۔ پنڈال میں لاکھوں کا ہجوم تھا۔مجمع میں شامل تمام لوگوں کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، چندرابابو نائیڈو، لالو یادو، ورون گاندھی، مینکا گاندھی، ہیمنت سورین، تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل وغیرہ تمام بڑی بڑی سیاسی شخصیات آخری رسومات میں شرکت کے لیے سیفئی آئی تھیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button