
لکھنؤ: (اردودنیا.اِن)رام مندر کی تعمیر کے لئے ایس پی سرپرست ملائم سنگھ کے اہل خانہ کے پاس بھی گیا ہے۔تاہم ملائم کی چھوٹی بہو اپرنا یادو نے 11 لاکھ روپے دان کئے ہیں۔ اپرنا نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں وہ اپنے اہل خانہ کے ذریعہ کئے گئے کام کی ذمہ دار نہیں ہے۔1990 میں وزیر اعلی کے عہدے کے دوران ملائم سنگھ نے کار سیوکوں پر فائرنگ کا حکم دیا تھا، جس سے کئی مبینہ کارسیوک ہلاک ہوئے تھے۔
حال ہی میں اکھلیش یادو نے رام مندر کے لئے چندہ اکٹھا کرنے والے لوگوں کوپی ایم مودی کے طرز پر ’’چندہ جیوی‘‘ کہا تھا ۔
اس کے بارے میں اپرنا نے کہا کہ میں اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتی کہ نیتا جی کے وقت میں کیا ہوا تھا۔ ماضی کبھی بھی مستقبل سے مقابلہ نہیں کرسکتا۔ ہم حال اور مستقبل ہیں۔ میں نے اپنی مرضی سے چندہ دیا ہے۔ میں اپنے اہل خانہ کے فیصلوں کی ذمہ داری نہیں لے سکتی۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری آنے والی نسلوں کورام بھکت ہونا چاہئے۔
ہر ایک ہندوستانی فرد کو رام بھکت ہونا چاہیے : اپرنا یادو
اپرنا نے یہ بھی دعوی کیا کہ ہمارے اجداد نے رام جنم بھومی کے لئے جدوجہد کی تھی ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کہ شری رام ہمارے ملک کے کردار کی تعیین کرتے ہیں،ہر ہندوستانی پر ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ آگے آئے اور رام مندر کی تعمیر کیلئے زیادہ سے زیادہ چندہ دے۔



