بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات
بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے ناراض بیوی اورشوہر نے 70 سالہ نوکر کاکیا قتل
ممبئی،04؍ جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ممبئی کے مان خرد علاقے میں نابالغ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ایک بزرگ نوکر کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے ،ممبئی کے مان خردعلاقے میں 70 سالہ بوڑھے نوکر کو بے دردی سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ قاتل میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ ملزم میاں بیوی نے بتایا کہ بزرگ ان کے گھر میں باورچی کا کام کرتے تھے۔
جوڑے کا الزام ہے کہ جب وہ وہاں نہیں رہتے تھے تو نوکری ان کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا تھا ۔ پولیس نے منگل کو یہ جانکاری دی۔مان خرد پولیس کے سینئر پی آئی دتاتریہ کھڈے کے مطابق متوفی بزرگ محمد عصمت کو قتل کر کے ایک ویران جگہ پر پھینک دیا گیا تھا۔ صبح کچھ لوگوں نے نعش دیکھی تو مان خرد پولیس کو اطلاع دی۔
تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے مقتول کی شناخت محمد عصمت کے نام سے ہونے کے بعد دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان میاں بیوی ہیں اور ممبئی سے اپنے گاؤں فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ پھر اسے چیمبور سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
دونوں نے پولیس کو بتایا کہ بزرگ ان کے یہاں باورچی کا کام کرتے تھے۔ جب وہ وہاں نہیں ہوتے تھے تووہ شخص اس کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑکرتا تھا۔ اس لیے ناراض ہو کر اس کا قتل کردیا اور اس کو ایک ویران جگہ پر پھینک دیا۔



