بین ریاستی خبریں

مہاراشٹر: بھنڈارا ضلع اسپتال میں لگی زبردست آگ، 10 نو زائیدہ بچوں کی دردناک موت

ANI photo

ممبئی۔(ایجنسیاں)مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع سے ایک المناک خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں کے بھنڈارا ڈسٹرکٹ جنرل ہسپتال میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے سک نیوبارن کیئر یونٹ میں ہوئے اس واقعہ میں 10 نوزائیدہ بچوں کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ دیر رات تقریبا 2 بجے پیش آیا ہے۔ ڈیوٹی پر موجود نرس کو وارڈ میں آگ کی جانکاری سب سے پہلے ملی تھی۔ اس دوران 17 نو زائیدہ بچوں میں سے صرف 7 کو بچایا جا سکا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہسپتال میں لگی اس آگ کا سبب شارٹ سرکٹ کو بتایا جا رہا ہے۔ واقعہ کے دوران بیتی رات ضلع سرکاری ہسپتال کے آؤٹ بارن یونٹ سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔ موجود نرس نے دروازہ کھول کر دیکھا تو وہاں آگ لگی ہوئی تھی اور بڑے پیمانے پر دھواں نکل رہا تھا۔ نیند میں سوئے حکام کو مطلع کیا گیا، پھر فائر بریگیڈ کی ٹیم اور عام انسانوں کی مدد سے راحت اور بچاو کا کام شروع ہوا۔غور طلب ہے کہ اس محکمہ میں آؤٹ بارن اور ان بارن دو یونٹ ہیں جس میں سے ان بارن یونٹ کے ساتھ نوزائیدہ بچے محفوظ ہیں، لیکن 10 نوزائیدہ بچوں کی موت ہو گئی۔ اس دوران 7 بچوں کو بچا لیا گیا ہے۔ یہ اطلاع سول سرجن پرمود کھنداتے نے دی ہے۔مہاراشٹر میں ہسپتالوں میں آگ لگنے کا واقعہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ بیتے سال ستمبر میں ریاست کے مغربی علاقے کولہا پور واقع ایک ہسپتال میں آگ لگ گئی تھی۔ اس وقت وہاں 400 سے زیادہ کووڈ۔19 مریضوں کا علاج چل رہا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کئی نوعمر زندگیوں کو کھو دیا۔ امید ہے کہ متاثرین جلد از جلد صحت یاب ہوں گے۔ اسی طرح کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی ٹوئٹ کر کے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا،مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع اسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ جن بچوں نے اپنی جانیں گنوائیں ہیں، میری تعزیت ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ میں حکومت مہاراشٹر سے اپیل کرتا ہوں کہ اس واقع میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button