بین ریاستی خبریں

ممبئی: خاتون سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں این سی بی کا ایک افسر گرفتار ، مقدمہ درج

ممبئی،08 ؍اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ممبئی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو یا این سی بی کے ایک افسر کو ایک خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بیورو افسر پر ٹرین میں سفر کے دوران ایک خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام ہے۔ پرلی ریلوے پولیس نے ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 354 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
دنیش چوہان نامی یہ افسر کافی عرصے سے چھٹی پر تھا۔اس افسر پر حیدرآباد سے پونے آتے وقت ٹرین میں ایک خاتون مسافر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام ہے۔ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔ معلومات کے مطابق ملزم افسر ذہنی طور پر پریشان بتایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button