بین ریاستی خبریں

ممبئی: سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کے خلاف ایک اور ایف آئی آر آئی پی سی کی 29 دفعات کے تحت الزام عائد

ممبئی ،22؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ممبئی کے سابق پولیس #کمشنر پرم بیر #سنگھ کے خلاف #ممبئی کے میرین ڈرائیو #پولیس #اسٹیشن میں ایک نئی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں ان کے خلاف وصولی اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں مجموعی طور پر 8 ملزمان بنائے گئے ہیں، جن میں سے 6 پولیس اہلکار ہیں۔اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اب تک سنجے پنیما اور سنیل جین کو گرفتار کیا ہے۔

میرین ڈرائیو تھانے میں درج ایف آئی آر کا نمبر 299/21 ہے۔ اس میں آئی پی سی کی 29 دفعات کے تحت #الزامات لگائے گئے ہیں۔ یہ دفعات 387، 388، 389، 403، 409، 420، 423، 464،465،467، 468،471، 120 (بی)، 166،167،177،181،182،193،195، 203، 211، 219، 210، 347، 109، 110، 111 اور 113 ہیں۔گذشتہ ہفتے ہی ریاستی حکومت نے اے سی بی کو ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

ریاستی حکومت نے اے سی بی کو کھلی تحقیقات کرنے کی اجازت دی ہے۔ ریاستی حکومت نے یہ حکم انوپ ڈانگے نامی پولیس انسپکٹر کی درج کردہ شکایت پر دیا ہے۔ ڈانگے نے #پرمبیر سنگھ کے خلاف بدعنوانی کے متعدد الزامات لگائے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button