بین ریاستی خبریں

منسکھ ہرین قتل کے 4 ملزمین نیپال میں تھے روپوش این آئی اے کو لاکھوں روپے کے ٹرانزیکشن کی اطلاع ملی

ممبئی، یکم جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)این آئی اے منسکھ #قتل اور انٹیلیا کیس کے حالیہ گرفتار #ملزم سے متعلق بہت سے انکشافات کر رہی ہے۔ این آئی اے نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ اب تک گرفتار 10 افراد کے علاوہ مزید ملزمین بھی اس پوری سازش میں ملوث تھے اور ان کی ملاقاتیں متعدد بار ہوچکی ہیں۔این آئی اے نے آج ستیش موتیکوری اور منیش سونی کو عدالت میں پیش کیا اور 5 دن کے لئے این آئی اے کی حراست کی مانگ کی۔

این آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سنتوش شیلر کے گھر کی تلاشی کے دوران ہم نے 35 ہزار سے زائد روپے ضبط کئے ہیں، ہمیں یہ معلوم کرنا ہوگا کہ یہ رقم کہاں سے آئی ہے۔اس پر #عدالت نے این آئی اے سے پوچھا کہ 35 ہزار اتنی بڑی رقم نہیں ہے، این آئی اے نے اس کے جواب میں کہا کہ لوگ 5-5 ہزار روپے میں قتل کرتے ہیں، اس وجہ سے اس رقم کے بارے میں معلومات لینا ضروری ہے۔

این آئی اے نے یہ بھی بتایا کہ اس معاملے میں #گرفتار سابق #انکاؤنٹر اسپیشلسٹ پردیپ شرما نے ملزم سنتوش شیلر، آنند جادھوو، ستیش اور منیش کو جعلی سم کارڈ مہیا کئے تھے۔این آئی اے نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس سازش کی چھان بین کے دوران انہیں 45 لاکھ روپے کے لین دین سے متعلق ثبوت ملے ہیں جبکہ پوری سازش میں کروڑوں روپے استعمال ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ستیش، منیش اور آنند بھی قتل کے بعد چھپنے کے لئے نیپال گئے تھے، این آئی اے کو اب پتہ کرنا ہے کہ ان کے لئے یہ سفر کیسے ممکن تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button