بین ریاستی خبریں

ممبئی اے ٹی ایس کا دعویٰ : ممبئی سے گرفتار مبینہ دہشت گرد کے پاس پاکستان سے فون کالز آتی تھی

ممبئی،۶؍اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ذاکر شیخ جنہیں 17 ستمبر کو ممبئی کے جوگیشوری علاقہ سے گرفتار کیا گیا تھا ، اس کا نیٹ ورک پاکستان سے ہے۔ ممبئی اے ٹی ایس نے اس سلسلے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ذاکر شیخ  Zakir Shaikh کو براہ راست پاکستان سے ہدایات مل رہی تھیں اور وہ پرہجوم علاقوں میں کئی دہشت گرد حملہ کرنے کی’فراق‘ میں تھا ۔

اے ٹی ایس نے ذاکر شیخ کیخلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذاکر کے ساتھ دیگر دو ملزمان رضوان مومن اور عرفان شیخ کو اے ٹی ایس نے 11 اکتوبر تک حراست میں رکھا ہے۔مہاراشٹرا اے ٹی ایس کے چیف ونیت اگروال نے بتایا کہ ذاکرشیخ مسلسل پاکستان میں کسی سے بات کر رہا تھا۔ تفتیش میں وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول کالز سے پتہ چلا ہے کہ اسے پاکستان سے کالیں موصول ہوتی تھیں۔

اے ٹی ایس کو جو نمبر دستیاب ہوسکے ہیں ، ان نمبرات کا آئی پی ایڈریس پاکستان کا ہے۔ممبئی اے ٹی ایس اس معاملہ کو ڈی کمپنی یعنی داؤد کنکشن سے بھی جوڑ کر دیکھ رہی ہے۔ کیونکہ جس سمیر کالیا کی نشاندہی پر ذاکر کو گرفتار کیا گیا تھا ، اس سمیر کالیا نامی شخص کی فنڈنگ ڈی کمپنی کے ذریعہ ہوتی تھی۔

اس کیفیت میں ذاکر شیخ کا کنکشن ڈی کمپنی سے بھی ممکنہ طور پر ہو سکتا ہے۔اے ٹی ایس کو یہ بھی مبینہ طور پر شبہ ہے کہ ذاکرشیخ کے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے رابطے ہو سکتے ہیں۔ پہلے کی تفتیش میں ذاکر نے اعتراف کیا تھا کہ وہ بیرون ملک بیٹھے ایک شخص کے ساتھ رابطے میں تھا اور، اس سے ہدایات ملتی تھیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button