ممبئی: (اردودنیا.اِن)پولیس نے نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 30 سالہ باکسنگ کوچ کو گرفتار کرلیا۔ تلک نگر پولیس نے 10 مارچ کو باکسنگ کوچ کو چیمبر سے گرفتار کیا۔معلومات کے مطابق لڑکی کی عمر 14 سال ہے۔ متاثرہ لڑکی نے تلک نگر پولیس کو بتایا کہ وہ ٹھیک نہیں ہے اور بہت تھکاوٹ محسوس کررہی ہے،
جس پر کوچ نے اسے باہر لے جانے کے لئے کہا اور اسے اپنے گھر لے گیا۔ متاثرہ نے پولیس کو دئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے مجھے گھر لے جاکر زیادتی کی۔ اس کے علاوہ اس نے مجھے دھمکی بھی دی کہ اگر میں نے اس کے بارے میں کسی کو بتایا تو وہ میرا باکسنگ کیریئر خراب کردے گا۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کا علاج گھٹکوپر کے راجواڑی اسپتال میں جاری ہے۔
متاثرہ کی شکایت کے بعد پولیس نے باکسنگ کوچ کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اسے آئی پی سی کی دفعہ 376، 376 (3)، 506 اور پی او سی ایس او کی دفعہ 4،6،8 کے تحت گرفتار کیا۔ پولیس نے اس کیس کو لے کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور دفعات کے تحت کاروائی کی جائے گی۔




