ممبئی ،15فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ای ڈی کی ٹیم ممبئی میں انڈر ورلڈ سے وابستہ لوگوں کے 10 مقامات پر چھاپہ مارا ہے۔ ممبئی اور ملحقہ مضافات میں چھاپے مارے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اس چھاپے میں انڈر ورلڈ کے لوگوں کے علاوہ مہاراشٹر کے ایک بڑے لیڈر کا نام بھی سامنے آیا ہے۔
اس کا تعلق ریڈ منی لانڈرنگ سے ہے۔ تاہم ای ڈی کی طرف سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان نہیں آیا ہے۔ ای ڈی کی ٹیم انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ کے گھر کی بھی چھان بین کر رہی ہے، جو کئی سالوں سے بند ہے۔ تفصیلات کے مطابق ای ڈی نے چھوٹا شکیل کے رشتہ دار سلیم فروٹ کو حراست میں لیاگیا ہے۔
90 کی دہائی میں فرار ہونے والے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم Dawood Ibrahim سے وابستہ افراد پر بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ چند روز قبل سینٹرل انوسٹی گیشن ایجنسی کو انڈرورلڈ کے پنجاب کنکشن کامبینہ علم ہوا تھا۔
انکشاف یہ ہواتھا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پنجاب میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے انڈر ورلڈ کامبینہ طور پر تعاون لے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق انڈر ورلڈ سے وابستہ لوگ بڑے پیمانے پر رقم ممبئی سے پنجاب منتقل کر رہے ہیں۔



