جرائم و حادثاتسرورق

قرض کی ادائیگی کیلئے چھاپ ڈالے لاکھوں کے جعلی نوٹ

قرض کی ادائیگی کیلئے چھاپ ڈالے لاکھوں کے جعلی نوٹ، 

#mumbai-man-prints-fake-currency,

ممبئی: (اردودنیا.اِن)ممبئی کرائم برانچ نے ایک 35 سالہ شخص کو گرفتار کیا جس نے اپنے سر کا قرض ادا کرنے کے لئے گھر میں جعلی نوٹ چھاپنا شروع کردیا۔ گرفتار کئے گئے شخص کا نام محمد فقیان ایوب خان ہے، جو ممبئی کے علاقے چیمبور میں رہتا ہے۔

کرائم برانچ کے اے سی پی نتن ایلانکور نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ایک نوجوان چیمبر کے علاقے میں جعلی نوٹ لانے جارہا ہے جس کے بعد ایم ایم آر ڈی اے کالونی کے قریب واقع مہلو گاؤں چیمبر میں کرائم برانچ کی یونٹ فور کے انسپکٹر نیناڈ ساونت اور اس کی ٹیم نے نوجوان کوجال میں پھنساکر پکڑلیا۔

پولیس نے 57 ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد کئے۔دوران تفتیش اس نے پولیس کو بتایا کہ کچھ نوٹ اس کے گھر پر بھی رکھے ہیں،

جس کے بعد ایک ٹیم نے اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے جعلی نوٹ بھی برآمد کرلئے۔ پولیس نے اس کے پاس سے 3 لاکھ 98 ہزار 550 روپے مالیت کے جعلی نوٹ برآمد کرلئے ہیں۔8 سال پہلے خان ممبئی آیا اور اپنے رشتے دار کے گارمنٹ میں کام کرنے لگا، لیکن خان کو اتنا پیسہ نہیں مل رہا تھا جس کی اسے توقع تھی،

یوٹیوب سے سیکھ کر کیا واردات کوانجام

جس کے بعد اس نے اپنے دوستوں سے قرض لے کر اور اپنی اہلیہ کے سونے کو گروی رکھ کر اپنے گارمنٹ میں فیکٹری کھول لی لیکن کرونا کی وجہ سے خان کو اس کاروبار میں بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے اس کے سر پر تقریبا 6 لاکھ روپے کا قرض ہوگیا۔

اس کے بعد لوگوں نے خان سے رقم کا مطالبہ کرنا شروع کردیا، جس کے دباؤ میں خان نے جعلی نوٹ چھاپنے کا سوچا۔ اس کے بعد خان نے پہلے ایک کمرہ کرایہ پرلیاپھر یوٹیوب پر سیکھا کہ جعلی نوٹ کیسے بنتے ہیں، مطالعہ کے بعد خان نے کمپیوٹر پرنٹر اور اچھے معیار کے کاغذات خریدے، جس کے بعد اس نے جعلی نوٹ چھاپنا شروع کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔

الکمرے نے بتایا کہ خان نے پہلے 50 اور 100 کے کل 10000 نوٹ چھاپے جو اس نے ایک دوست کو دئے اور جب اس کے دوست کو یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ جعلی نوٹ ہے تو اس نے 30 ہزار مزید نوٹ چھاپے جو وہ باقی دوسرے دوستوں کودیا۔ اس تجربے کے بعد اس کا اعتماد مزید بڑھ گیا، جس کے بعد اس نے تقریبا 400000 مالیت کے جعلی نوٹ چھاپ دئے۔

ہتھوڑے سے بیوی کا بے رحمانہ قتل،

متعلقہ خبریں

Back to top button