بین ریاستی خبریں

ممبئی ریپ کیس: ریپ متاثرہ کی ممبئی میں موت ، آپریشن کے بعد بھی حالت نازک تھی

ممبئی ،11؍ ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ممبئی کے ساکی ناکہ علاقے میں ایک 30 سالہ لڑکی کو عصمت دری کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے نجی حصے پربے دردی سے حملہ کیا گیا۔ عصمت دری کا شکار ہونے والی لڑکی کی موت ہو گئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی راجہ واڑی اسپتال میں علاج کے دوران ہلاک ہوگئی ۔

اس واقعے کے بعد متاثرہ کا خون بہت زیادہ بہہ گیا تھا اور وہ خون کی کمی کی وجہ سے مر گئی۔ اس معاملے میں اب تک ایک ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس لڑکی کو پہلے ریپ کیا گیا اور پھر ساکی ناکہ میں ایک ٹیمپو کے اندر اس پر حملہ کیا گیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ پولیس کنٹرول روم کو جمعہ کی علی الصبح کال موصول ہوئی کہ ایک شخص خیرانی روڈ پر ایک عورت کو مار رہا ہے۔

افسر نے بتایا کہ خاتون کا سراغ لگانے کے لیے پولیس ٹیم موقع پر پہنچی۔ خون میں لت پت خاتون کو میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام راجہ واڑی اسپتال لے جایا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق اس کی عصمت دری کی گئی اور اس کے شرمگاہ پر لوہے کی سلاخوں سے حملہ کیا گیا۔

یہ واقعہ سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹیمپو کے اندر پیش آیا۔ افسر نے بتایا کہ گاڑی کے اندر خون کے داغ بھی ملے ہیں۔ کچھ سراغوںکی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ، ملزم چوہان کو تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعات 307 (قتل کی کوشش) اور 376 (عصمت دری) کے تحت گرفتار کیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا آپریشن کیا گیا ، لیکن اسے بچایا نہیں جا سکا۔ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ اس کے مخصوص اعضاء میں لوہا ڈالنے کی وجہ سے خاتون کی آنت باہر آ گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button