جرائم و حادثاتقومی خبریں
ممبئی:انکائونٹرکیلئے مشہورریٹائراے سی پی کے بیٹے کو این سی بی نے ایل ایس ڈی کے ساتھ کیا گرفتار
ممبئی، 23 جون: (اردودنیا/ایجنسیاں)آج کی تاریخ میں 1983 بیچ کے پولیس افسران کون نہیں جانتا ہے۔ اس بیچ کے پولیس افسران نے کئی گینگسٹروں کو گولیوں سے چھلنی کیا ہے۔ اس بیچ کے پولیس افسران نے اس وقت ممبئی میں جاری گینگ وار کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا تھا لیکن اس بیچ کے بہت سے لوگ اکثر تنازعات میں رہتے ہیں۔
حال ہی میں ممبئی این سی بی نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا جو اسی بیچ کے آفیسر کا بیٹا ہے اور منشیات کی ریکٹ میں ملوث ہے۔این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ گوریگاؤں کے علاقے میں ایک لڑکا ایل ایس ڈی نامی دوائیوں کی فراہمی کرتا ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر این سی بی کی ایک ٹیم نے گوریگاؤں کے علاقے میں چھاپہ مارا اور وہاں سے 430 ایل ایس ڈی کے بلاٹس برآمد کئے۔ گرفتار لڑکے کا نام شریش کنجلے ہے۔
چھاپے کے دوران این سی بی کو اس لڑکے کے گھر سے چرس اور گانجا بھی ملا ہے۔ این سی بی کے مطابق یہ لڑکا گذشتہ تین سالوں سے ایل ایس ڈی کا کالا کاروبار چلا رہا تھا۔ نیز یہ لڑکا ممبئی میں ایل ایس ڈی کا ایک بہت بڑا سپلائر ہے جو یہاں بہت سے پاش علاقوں میں ایل ایس ڈی سپلائی کرتا تھا۔
این سی بی کے مطابق ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر پولیس آف پولیس کا بیٹاکنجلے اپنے گھر میں بھی منشیات کی کھیپ چھپاتا تھا۔ یہ منشیات ڈارک نیٹ کا استعمال کرتے ہوئے یورپی ممالک سے درآمد کی گئیں۔



