بین ریاستی خبریں

ممبئی: شوگر مل کوکے 750 کروڑ روپئے کے بینک قرض معاملہ ، ای ڈی کے رڈار پر اجیت پوار

ممبئی، 11جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار(Deputy-Chief-Minister-Ajit-Pawar)مہاراشٹرا میں شوگر مل کو چار #کوآپریٹو #بینکوں کے ذریعہ دیئے گئے 750 کروڑ روپئے کے قرض کی تحقیقات میں ای ڈی کے نشانہ پر بھی ہیں۔خیال رہے کہ جس کمپنی نے یہ شوگر مل لیز پر لی تھی ، اس کا تعلق اجیت پوار اور ان کی #اہلیہ سے ہے۔ #ای ڈی اس معاملہ میں #منی لانڈرنگ (Money laundering case)  کی #تفتیش کر رہا ہے۔ ای ڈی نے ان چاروں #بینکوں کو نوٹس بھیجے ہیں۔

ان میں پونے کا سنٹرل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ (Pune District Central Cooperative Bank) بھی شامل ہے ، جس میں اجیت پوار ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔ ای ڈی ان بینکوں کے ذریعہ جارندیشور سہ کاری شوگر فیکٹری کو دیئے گئے 750 کروڑ کے قرض کی جانچ کررہی ہے۔جارندیشور ایس ایس کے کو گرو کموڈیٹی سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ نے خریدا تھا۔ اس کے بعد جارندیشور ایس ایس کے کو جارندیشور شوگر مل پرائیوٹ لمیٹڈ کے نام پر لیز پر دیا گیا۔

ای ڈی کے مطابق مل خریدنے کے لئے استعمال ہونے والے فنڈز کا ایک حصہ اسپارکنگ سائل پرائیوٹ لمیٹڈ سے ملا تھا، یہ کمپنی اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سے وابستہ ہے۔ای ڈی کا کہنا ہے کہ جارندیشور شوگر مل لمیٹڈ اور گرو کموڈیٹی سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ صرف جارندیشور ایس ایس کے کے مطلوبہ مالکان تھے ،

جبکہ اصل کنٹرول اسپارکنگ سائل پرائیویٹ لمیٹڈ کے ہاتھ میں تھا۔ای ڈی کو تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ لیز کے چند ماہ بعد ہی پونے ڈسٹرکٹ سنٹرل کوآپریٹو بینک نے جارندیشور ایس ایس کے کو 100 کروڑ کا قرض دیا تھا۔ اجیت پوار تب اس بینک کے ڈائریکٹر تھے۔ اگلے چند سالوں میں دوسرے بینکوں سے بھی 650 کروڑ روپے کے قرض منظور ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button