ممبئی: جنوبی کورین یوٹیوبر سے چھیڑخانی ،دو افراد گرفتار -ویڈیو وائرل
لڑکی نے کہا کہ میں 3 ہفتوں سے زیادہ ممبئی میں ہوں اور مزید ٹھہرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ میں نہیں چاہتی کہ یہ ایک بُرا واقعہ میرا سارا سفر اور دوسرے ممالک کو حیرت انگیز ہندوستان دکھانے کے میرے جذبے کو ختم کردے ۔
ممبئی ، یکم دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ممبئی میں جنوبی کوریا کی خاتون یوٹیوب کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کی شناخت مبین اور نقیب صدرعالم کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کو ایک روزہ پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ لڑکی کے ساتھ چھیڑخانی کی ویڈیو وائرل ہو ئی تھی۔ اس واقعے کے حوالے سے یوٹیوبر کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ متأثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ دوسرے ملک میں بھی ایسا ہوا تھا لیکن اس وقت وہ پولیس کو بلانے کے لیے کچھ نہیں کر سکتی تھی۔ بھارت میں بہت تیزی سے کارروائی کی گئی ہے۔
لڑکی نے کہا کہ میں 3 ہفتوں سے زیادہ ممبئی میں ہوں اور مزید ٹھہرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ میں نہیں چاہتی کہ یہ ایک بُرا واقعہ میرا سارا سفر اور دوسرے ممالک کو حیرت انگیز ہندوستان دکھانے کے میرے جذبے کو ختم کردے ۔
قبل ازیں پولیس نے بتایا کہ انہیں اس سلسلے میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم انہوں نے خود واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ جس نے ویڈیو شیئر کی ہے ،نے دعویٰ کیا ہے کہ متاثرہ لڑکی جنوبی کوریا کی شہری ہے اور مضافاتی علاقے میں لائیو اسٹریمنگ کر رہی تھی، جب یہ واقعہ رات 8 بجے کے قریب پیش آیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان خاتون کے بہت قریب آیا اور اس کے احتجاج کے باوجود اس کا ہاتھ پکڑ کر کھینچنے کی کوشش کی۔ خاتون جیسے ہی جائے وقوعہ سے جانے لگی تو وہی شخص ایک بار پھر ایک دوست کے ساتھ موٹرسائیکل پر نمودار ہوا اور خاتون کو اس کی منزل تک پہنچانے کی پیشکش کی ،جبکہ خاتون نے ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں اس کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔
Breaking News: In a viral video, Mobeen Chand Mohammad Shaikh and Mohammad Naqeeb Sadrealam Ansari – arrested for molesting a Korean woman YouTuber during a live streaming.
Khar Police (Mumbai) registered an FIR u/s 354 IPC and arrested both of them.
+ pic.twitter.com/wSkne3GMLH— Ashwini Shrivastava (@AshwiniSahaya) December 1, 2022



