ممبئی کادادا شیوسینا ہے اور کوئی نہیں: سنجے راوت کاای ڈی کی کارروائی پر مرکز پر نشانہ
ممبئی،09؍ فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے ای ڈی کی کارروائی کومرکزی حکومت پر الزام لگایا ہے۔انہوں نے کہا ای ڈی کو غیر آئینی طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ای ڈی پورے ملک میں بی جے پی کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہی ہے۔ ای ڈی نے مجرمانہ سنڈیکیٹ شروع کر دیا ہے۔ ای ڈی میری بیٹی کی شادی کے ڈیکوریٹر سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے قریبی لوگوں کو بندوق کی نوک پر دھمکیاں دی گئی ہیں۔ سب کچھ لکھ کر دو ورنہ جیل میں ڈالیں گے۔ اس طرح کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ روزانہ 12 گھنٹے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
سنجے راوت نے مزید کہا کہ ممبئی کے ای ڈی آفس میں کون جاتا ہے؟
ای ڈی کو کون بریفنگ دے رہا ہے؟ کس کو پھنسانا ہے، اس کی منصوبہ بندی کیسے کی گئی، اس کے بارے میں بتاؤں گا۔ میں کس کی طرف اشارہ کر رہا ہوں؟ دیویندر فڑنویس یہ اچھی طرح جانتے ہیں۔
ہمارے گھر میں گھسیں گے تو ہم چھوڑیں گے نہیں ۔ اگر ہم آپ کے گھر گھسیں جائیںتو آپ ناگپور بھی نہیں جا سکیں گے۔
میں جلد ہی ممبئی میں ای ڈی کے دفتر کے باہر ہزاروں لوگوں کے ساتھ پریس کانفرنس کر کے تمام انکشافات کروں گا۔ای ڈی پورے ملک میں سب سے زیادہ کیس مہاراشٹر میں درج کر کے تفتیش کر رہی ہے۔
کیا یوپی، بہار میں گھوٹالے نہیں ہو رہے؟انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت مہاراشٹر کی حکومت کو گرانا چاہتی ہے۔ مہاراشٹر میں وسط مدتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، لیکن ہم مہاراشٹر حکومت کو گرنے نہیں دیں گے۔ ادھو ٹھاکرے ہی وزیر اعلیٰ رہیں گے۔
میرا انتباہ ہے کہ ہمیں دھونس دینے کی کوشش نہ کریں، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ اتنا یاد رکھیں کہ ممبئی کا دادا صرف شیو سینا ہے اور کوئی نہیں۔



