تلنگانہ کی خبریں

جائیداد ٹیکس وصولی کیلئے بلدیہ کا نیا آن لائین نظام

عوام کو درمیانی افراد یا دفاتر کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں ہوگی

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن  Greater Hyderabad Municipal Corporation نے جائیداد ٹیکس کا نیا نظام رائج کیا ہے ۔ ایسے شہری جنہوں نے نیا مکان تعمیر کیا ہو یا بڑی عمارت یا کامپلکس بنایا ہو، انہیں جائیداد ٹیکس کی ادائیگی کیلئے انتظار کی اب ضرورت نہیں اور نہ ہی درمیانی افراد کی مدد اور دفاتر کے چکر کاٹنے کی ضرورت پڑیگی۔ جی ایچ ایم سی نے نئے طریقہ کار کو رائج کیا جس کی مدد سے شہری گھر بیٹھے جائیداد ٹیکس کی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں ۔

شہریوں کو اس نظام سے استفادہ کیلئے بلدیہ کی ویب سائیٹ سے رجوع ہونا پڑے گا اور اس کے آپشنس آن لائین سرویس پر کلک کرنے کے بعد سیلف اسسمنٹ آف پراپرٹیز کا انتخاب کرنا ہوگا جسکے بعد پہلے پراپرٹی ٹیکس آئیڈنٹیفکیشن نمبر ویب سائیٹ دریافت کرے گی ، نئے مکان کو یہ نمبر نہیں ہونا جس کے بعد ویب سائیٹ میں پوچھے گئے ضروری دستاویزات کو پیش کرتے ہوئے بہ آسانی اپنی جائیداد کے پراپرٹی ٹیکس کو معلوم کیا جاسکتا ہے جس سے ٹیکس کی ادائیگی میں آسانی ہوگی ۔ ویب سائیٹ
 www.ghmc.gov.in 

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button